اقوام متحدہ کے ایشیائی ادارے کا ترقیاتی سوچ میں بنیادی تبدیلی کا مطالبہ
تجزیہ کار کلنگا سینیوِراتنے
بینکاک (آئی ڈی این) – ایشیا پیسیفک کے علاقے میں ترقی کی نگران اقوام متحدہ کی اہم ایجنسی نے علاقے میں ترقی کی سوچ میں ایک بنیادی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔
علاقے کے ایک اقتصادی و سماجی سروے، جو یہاں 17 مئی سے 19 مئی کے دوران اکنامکس اینڈ سوشل کمشن فار ایشا اینڈ دا پیسفک یعنی ایشیا اور پیسفک کے اقتصادی و سماجی کمیشن (ESCAP) کے 72ویں سیشنز میں پیش کیا گیا، کے مطابق چوں کہ عالمی معیشت کا مرکز مشرق کی طرف حرکت کرتا آ رہا ہے، وہ وقت آ گیا ہے کہ ایشیا-پیسفک ممالک اس ترقیاتی ماڈل کو اپنا لیں جس میں زیادہ تر انحصار ملکی اور علاقائی طلب پر کیا گیا ہے۔…